نئی دہلی: کانگریس نے اپنی یوتھ ونگ میں ایک بڑی تبدیلی کرتے ہوئے ادے بھانو چب کو یوتھ کانگریس کا نیا صدر مقرر کیا ہے ۔کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے آج کہا کہ پارٹی صدر ملکارجن کھرگے نے چب کی تقرری کو منظوری دے دی ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ فوری اثر سے اپنا کام شروع کریں۔یوتھ کانگریس کے نومنتخب صدر نے تنظیم میں ریاست جموں و کشمیر کا چارج سنبھال لیا ہے اور اس وقت وہ یوتھ کانگریس میں جنرل سکریٹری کا کردار ادا کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ کھرگے نے یوتھ کانگریس کے سبکدوش ہونے والے صدر سرینواس بی وی کے کام کی تعریف کی ہے اور کہا کہ ان کے دور میں یوتھ کانگریس مضبوط ہوئی ہے ۔