ادے پور: راجستھان شیڈول ٹرائب کنسلٹیو کونسل اور بسوکا ریاستی سطح کی کمیٹی کے رکن لکشمی نارائن پانڈیا نے مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری سے مطالبہ کیا ہیکہ رانک پور سے بانسواڑہ کے راستے ادے پور اسٹیٹ ہائی وے 32کو قومی شاہراہ میں تبدیل کیا جائے۔ پانڈیا نے گڈکری کو لکھے خط میں کہا کہ ریاستی شاہراہ 32 جو رانک پور، سائرہ گوگنڈہ، ادے پور، سلمبر، آسپور کو بانسواڑہ سے جوڑتی ہے ۔ اس وقت اس روٹ پر دو لین چوڑائی والی سڑک موجود ہے جبکہ اس وقت اس سڑک پر چار لین سے زیادہ ٹریفک ہے ۔ اودے پور تا بانسواڑہ سڑک پر زیادہ ٹریفک اور فور لین کی کمی کی وجہ سے اکثر حادثات کی وجہ سے بہت سے لوگ وقت سے پہلے ہی موت کا شکار ہورہے ہیں۔ راجستھان سے مدھیہ پردیش اور مہاراشٹرا جانے والی گاڑیاں اس راستے کا استعمال کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ریاستی شاہراہ 32 سیاحت اور مذہبی مقامات سے جڑی ہوئی ہے ۔