ادے پور میں 21 مارچ سےG-20 کا ایک اور اجلاس

   

ادے پور : راجستھان کے ادے پور میں جی 20 میٹنگ کے کامیاب انعقاد کے بعد اب مارچ کے مہینے میں ایک اور اہم میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا۔ضلع کلکٹر تاراچند مینا نے بتایا کہ وزارت خارجہ میں جی 20 سکریٹریٹ کے او ایس ڈی مکیش کے مطابق جی 20 دوسرے پائیدار مالیاتی ورکنگ گروپ کی میٹنگ 21 سے 23 مارچ 2023 کو ادے پور میں منعقد کیا جائے گی۔ اس میٹنگ میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو بھی پہلے کی طرح تیاریاں کرنے کی ہدایت دی جائے گی۔