نئی دہلی: راجستھان کے ادے پور میں ہوئے قتل کی مذمت کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ جس طرح ہم جگہ جگہ ہونے والی ماب لنچنگ کے مخالف تھے، اسی طرح ہم اس غیر انسانی حرکت کو بھی امن وامان کے لیے بڑا خطرناک کانتے ہیں۔ مولانا مدنی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ ملک کے قانون اور ہمارے مذہب کے خلاف ہے۔ ہم ہر شخص کے لیے قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کے ہمیشہ سے سخت مخالف ہیں۔ ادے پور کا واقعہ انتہائی افسوسناک، غیر اسلامی اور غیر انسانی حرکت ہے۔ اس لیے اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے، کم ہے۔ اس معاملہ میں بھی ملک کا قانون اپنا کام کرے گا