اذان بی ایڈ کالج میں آرٹس اینڈ کرافٹ میلہ کا انعقاد

   

بودھن /24 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بودھن ڈیویژن کے منڈل ایڈپلی میں واقع اذان میناریٹی بی ایڈ کالج میں کالج کے چیرمین خضر احمد اور کرسپانڈنٹ ڈاکٹر محمد شہباز احمد کے زیر نگرانی آرٹ اینڈ کرافٹ میلہ پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس پروگرام میں کالج ہذا میں زیر تربیت طالبات نے اپنی جانب سے تیار کردہ روز مرہ میں استعمال میں آنے والی اشیاء اور موجودہ عصری دور میں برقی اور کم ایندھن سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کیلئے نت نئے ماڈلس پیش کرتے ہوئے اس میلہ کا مشاہدہ کرنے والے افراد کو حیرت زدہ کردیا ۔ چیرمین کالج ہذا خضر احمد نے بتایا کہ طالبات کو تعلیم و تربیت کے ساتھ عام طور پر دور حاضرمیں جاری تبدیلیوں کے ساتھ ہم آہنگ ہونے اور ان کے بہتر استعمال کیلئے طالبات کو بھی انہیں صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع دینے اس طرح کے میلوں کا انعقاد عمل میں لانا وقت کا تقاضہ قرار دیا ۔
کاماریڈی میں کلکٹر کے ہاتھوں شجرکاری
کاماریڈی :24؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یوم لڑکیوں کے موقع پر ضلع کلکٹر جتیش وی پاٹل نے بیٹی بچائو ، بیٹی پڑھائو پروگرام کے تحت ضلع خاتون و اطفال محکمہ کے عہدیداروں کے ساتھ کلکٹریٹ کے احاطہ میں شجرکاری کی اس موقع پر ضلع کلکٹر جتیش وی پاٹل نے عہدیداروں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کے تحفظ اور ان کے بہتر مستقبل کیلئے منصوبہ بند طریقہ سے اقدامات کریں لڑکی ماں باپ کیلئے گھر کی روشنی ہے اور لڑکی کی تعلیم سے اعلیٰ مقامات کو حاصل کیا جاسکتا ہے لڑکیوں کے تحفظ کیلئے خصوصی دلچسپی دکھانے اور اس شجرکاری سے یہ پیام دیا جاتا ہے کہ لڑکیوں کے مستبقل کیلئے ابھی سے فیصلہ کرنا شروع کریں اس پروگرام میں آنگن واڑی ورکرس و دیگر نے بھی شرکت کی ۔