حیدرآباد۔7 ۔جولائی (سیاست نیوز) پردیش کانگریس کے صدر ریونت ریڈی نے اذان کے احترام میں ریالی کے لاوڈ اسپیکر اور باجوں کو روک دیا ۔ ریالی جیسے ہی وجئے نگر کالونی سے گزر رہی تھی ، قریبی مسجد سے نماز ظہر کیلئے اذان گونجی ۔ اذان کی آواز سنتے ہی گاڑی میں موجود محمد علی شبیر نے ریونت ریڈی کی توجہ مبذول کرائی اور ریونت ریڈی نے کارکنوںکو فوری مائیک بند کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے باجے کو روک دیا اور ریالی میں چلنے والے لاؤڈ اسپیکر سے خیرمقدمی گانوں کو بند کرنے کی ہدایت دی۔ ریونت ریڈی نے اذان کے اختتام تک خاموشی کے ساتھ ریالی کو آگے بڑھا دیا اور پارٹی کارکنوں نے اذان کے دوران نعرے بازی بند کردی تھی ۔ مقامی مسلمانوں نے ریونت ریڈی کی جانب سے اذان کے احترام پر مسرت کا اظہار کیا ۔