بنگلورو: کرناٹک ہائی کورٹ نے پیر کو اذان سے متعلق ایک مفاد عامہ کی عرضی کا نمٹارہ کرتے ہوئے بڑا فیصلہ سنایا اور کہا کہ آئین ہند کے آرٹیکل 25 اور آرٹیکل 26 مذہبی رواداری کے اصول کی علامت ہیں جو ہندوستانی تہذیب کی ایک خاصیت ہے ۔ کورٹ نے کہا کہ آرٹیکل 25 اور آرٹیکل 26 کے تحت اذان کے مواد دیگر مذاہب کے حقوق کی خلاف ورزی نہیں کرتے ہیں ۔ عرضی میں الزام لگایا گیا تھا کہ اذان کے مود دیگر مذاہب کے ماننے والوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتے ہیں ۔