اراضیات ریکارڈ پورٹل دھرانی چار یوم تک غیر کارکرد رہے گا

   

اَپ گریڈ کے ذریعہ قابل رسائی بنانے کی کوشش، 16 ڈسمبر سے دوبارہ عوام کیلئے دستیاب

حیدرآباد۔12۔ڈسمبر(سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت کے اراضیات کے ریکارڈ کا پورٹل 4یوم کے لئے کارکرد نہیں رہے گا اور آئندہ 4 یوم کے لئے اس پورٹل پر موجود تفصیلات کا مشاہدہ نہیں کیا جاسکے گا ۔ حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ 12تا16ڈسمبر کے دوران ’’دھرانی پورٹل‘‘ کے ڈیٹا بیس کو اپ گریڈ کرنے کے لئے کئے جانے والے تکنیکی اقدامات کے نتیجہ میں دھرانی پورٹل تک عوام کی رسائی کو مسدود کرنے کے اقدامات کئے گئے ہیں اور 16 ڈسمبر کے بعد دھرانی پورٹل کارکرد ہوجائے گی اور پورٹل پر موجود تفصیلات کا مشاہدہ کیا جاسکے گا۔ حکومت کی جانب سے دھرانی پورٹل میں تبدیلی کے سلسلہ میں کئے جانے والے اقدامات کے تحت موصول ہونے والی تجاویز کے بعد حکومت نے دھرانی پورٹل کو این آئی سی کے حوالہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب جبکہ اس پورٹل پر موجود تمام تفصیلات منتقل کرتے ہوئے اسے اپ گریڈ کیا جانا ہے تو ایسی صورت میں حکومت نے 4یوم کے لئے دھرانی پورٹل کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس تکنیکی عمل کو مکمل کئے جانے کے بعددھرانی پورٹل کو اپگریڈ کرتے ہوئے قابل رسائی بنایا جائے گا۔3