اراضیات کو باقاعدہ بنانے کی اسکیم

   

درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں 31 ڈسمبر تک توسیع
حیدرآباد 8 ڈسمبر (سیاست نیوز) حیدرآباد میٹرو ڈیولپمنٹ اتھاریٹی نے اپنے حدود میں پائی جانے والی اراضیات سے متعلق کچھ دن قبل کئے گئے اعلان کی روشنی میں لینڈ ریگولرائیزیشن اسکیم (ایل آر ایس) کے تحت درخواستیں داخل کرنے کی مدت میں توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ قبل ازیں اعلان کردہ مدت 6 ڈسمبر آخری تاریخ تھی لیکن اب اس کئے گئے فیصلہ کی روشنی میں اس مدت کو 31 ڈسمبر تک توسیع دی گئی۔ حیدرآباد میٹرو ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہاکہ کی گئی توسیع سے متعلق باقاعدہ احکامات جاری کئے گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ سال 2016 ء 31 ڈسمبر سے قبل قبول کئے گئے درخواستوں پر غور کرنے اور زیرالتواء لینڈ ریگولرائیزیشن کو مکمل ادا کرنے اور ضروری دستاویزات پیش کرنے، محکمہ ریونیو اور آبپاشی سے این او سی جوکہ زیرالتواء ہیں انھیں باقاعدہ بنانے کا موقع فراہم کیا گیا۔ علاوہ ازیں زیرالتواء پائے جانے والے پلاٹس سے متعلق درخواستوں کو 31 ڈسمبر تک آن لائن میں یا آف لائن میں پیش کئے جانے چاہئے۔ عہدیداران حیدرآباد میٹرو ڈیولپمنٹ اتھاریٹی نے مذکورہ اراضیات سے متعلق ضروری توثیق شدہ صداقتناموں (سرٹیفکٹس) کو فراہم کرکے اراضیات کو باقاعدہ بنانے کی پرزور خواہش کی۔