اراضیات کے فرضی دستاویزات تیار کرنے والی ٹولی بے نقاب

   

حیدرآباد ۔ 25 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : اراضیات کے فرضی دستاویزات تیار کرنے والی ایک ٹولی کو راچہ کنڈہ پولیس نے بے نقاب کردیا جو فرضی سیل ڈیڈ تیار کرتے ہوئے اراضیات کو ہڑپنے کی کوشش کررہی تھی ۔ ایس او ٹی ملکاجگیری پولیس اور بی بی نگر پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 9 افراد کی ٹولی کو بے نقاب کردیا جن میں 6 کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں ایک فوت ہوگیا اور دو مفرور بتائے گئے ہیں ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 9 فرضی سیل ڈیڈ جن کی موجودہ مارکٹ قیمت ایک کروڑ بتائی گئی ہے 7 لاکھ نقد رقم اور 7 سیل فون کو ضبط کرلیا ۔ ۔ع