پرتاپ گڑھ : اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ رانی گنج علاقے کے شیخ پور گاوں میں اتوار کو متنازعہ اراضی کے معاملے کی ہورہی پنچایت کے دوران ہوئئ مارپیٹ میں جہاں ایک فریق کے باپ بیٹے سمیت دوافراد کی موت ہوگئی ،جبکہ دوسرے فریقی سے ایک شخص شدید زخمی زیر علاج ہے ۔ وہیں پولیس سپرنٹنڈنٹ نے وقوعہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایک ایس آئی سمیت تین پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھشیک سنگھ نے بتایا کہ شیخ پور گاوں کے دیا شنکر مشرہ 60 اور چندر منی مشرہ 55 کے مابین آراضی کا تنازع چل رہا ہے ۔آج تنازع کی ثالثی کے لیئے دو وکلاء ومل تیواری و سریش چندر ترپاٹھی نے پنچایت بلائ تھی ۔پنچایت کے دوران ہوئی کہا سنی میں لاٹھی ڈنڈے سے ہوئ مارپیٹ میں ایک فریق کے دیا شنکر مشرہ 60 و ان کا بیٹا آنند مشرہ 26 و دوسرے فریق کے چندر منی مشرہ سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے ۔علاج کے لیئے تینوں زخمیوں کو ضلع اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دیاشنکر مشرہ اور ان کے بیٹے آنند کو مردہ قرار دیا اور چندر منی مشر کی حالت نازک دیکھتے ہوئے پریاگراج ریفر کر دیا۔ دونوں لاش کو پوسٹمارٹم کے لیئے قبضے میں لیا گیا ۔وہیں وقوعہ کے متعلقہ لاپروائ کو دیکھتے ہوئے حلقہ انچارج ایس آئ راجیش رائے ،ہیڈ کانسٹبل بدھن پرساد اور کانسٹبل رما یادو سمیت تینوں پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ۔پولیس ملزم راجیش مشرہ کو حراست میں لے کر قانونی کارروائ کر رہی ہے ۔