اراضی فروخت کرنے سے بیوی کے انکار پر شوہر کی خود سوزی

   

حیدرآباد :۔ اراضی فروخت کرنے سے بیوی کے انکار پر شوہر نے خود سوزی کرلی ۔ شہر کے نواحی علاقہ چیوڑلہ میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 60 سالہ پربھاکر نے خود سوزی کرلی ۔ پربھاکر بیوی کے نام پر موجودہ اراضی کو فروخت کرنے کا مطالبہ کررہا تھا اور بیوی اس کے دباؤ سے تنگ آکر مائیکے چلی گئی جو اللہ پور چیوڑلہ میں واقع ہے ۔ یہ شخص بیوی کو منانے اور راضی کرنے کے لیے سسرال گیا اور بیوی کے پھر انکار کے بعد اس نے بیوی سے جھگڑا کیا اور ملکاپور کے علاقہ میں سڑک پر خود سوزی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔