اراضی متاثرین کیلئے تعمیرکردہ مکانات 4اپریل تک حوالے کریں

   

سدی پیٹ میں جائزہ اجلاس سے ضلع کلکٹر وینکٹ رام ریڈی کا خطاب

سدی پیٹ : حلقہ گجویل کے موضع ملٹراج پلی آر اینڈ آر کالونی میں موضع پلے پہاڑ ، ویمل گھات کے اراضی متاثرین کیلئے تعمیر کئے گئے مکانات کو اندرون 4 اپریل تک حوالے کردینے کے احکام جاری کرتے ہوئے ضلع کلکٹر سدی پیٹ مسٹر وینکٹ رام ریڈی نے آم مذکورہ مکانات کی تعمیری جائزہ کا ریونیو ، انجنیئرنگ عہدیداروں کے علاوہ ایجنسی اور ٹیم کے ارکان کے ہمراہ جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر عہدیدار وں ویجلنس کو احکام جاری کرتے ہوئے تعمیری کاموں کو دیئے گئے مقررہ وقت میں تکمیل کریں ۔ ویمل گھاٹ ، پلے پہاڑ کے لوگوں کیلئے 4 اپریل کے بعد گھر داخلہ پروگرام ہوگا و نیز انہوں نے استفسار کیا کہ آیا کیا مزید کوئی کام باقی رہ گیا ہے ، کیا اگر کوئی کام زیرالتواء رہ گیا ہو تو فوری تکمیل کرے ۔ انہوں نے کہا کہ 250 گز زمین پر میٹریل کو جلانے وغیرہ کا استعمال کیا گیا تھا ۔ اب اس مقام کو سمنٹ روڈ تعمیر کرتے ہوئے راستہ ہموار کرے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کی تاریخ میں کم وقت میں 600 ایکڑ وسیع و عریض زمین پر جو شہر گجویل سدی پیٹ کے قریب میں ہیں 2500 مکانات تمام جدید سہولیات سے مزین تعمیر کئے گئے ہیں اور استفادہ کنندگان کو الاٹ کئے گئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور وزیر خزانہ ٹی ہریش راؤ کی ہدایت اور توجہ دہانی کے سبب تعمیری کاموں میں سرعت پیدا کی گئی اور تکمیل ممکن پایا ہے ۔ بہت جلد استفادہ کنندگان کو حوالے کردیئے جائیں گے ۔