اراضی مسائل کی یکسوئی کا تیقن

   

گجویل ۔ ضلع گجویل کے جگدیوپور منڈل کے مواضعات کوتہ پیٹ اٹکیال پیرلاپلی جنگا ریڈی پلی کے علاوہ موضع رنتائے گوڈم میں زیر التواء زمینات کے مسائل کو حل کرنے کے اقدامات کا تیقن گجویل ایریا ڈولپمنٹ عہدیدار متیم ریڈی نے آج جگددیو پور منڈل پریشد دفتر میں متعلقہ عہدیداروں کے اشتراک سے منعقد کئے گئے ایک خصوصی اجلاس میں مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے وہاں موجود کسانوں کو دیا۔ اس موقع پر انہوں نے منڈل سے متعلق دکھنے والے محکمہ باغبانی کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ساتویں مرحلہ کے ہریتا ہارم پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے دیہی معاوین اراکین اور عوام سے مدد لیکر سرگرم ہوکر کام کریں۔ اس اجلاس میں جگدیو پور ایم پی ڈی او ملی کارجن متعلقہ ایم پی ٹی سی سرپنچ و دیگر عہدیدار موجود تھے۔
گوداوری ندی کی سطح آب میں زبردست اضافہ
مدہول: شہرمدہول اطراف واکناف شدید بارش گذشتہ تین یوم سے ہنوز جاری ہے باسر سے گذرنے والی گوداواری ندی کی سطح آب میں زبردست اضافہ ہوگیا ندی.کے اطراف و اکناف رہنے والے لوگوں کو الرٹ کردیاگیا بابلی پرجکٹ کے دروازے کھول دیئے گئے ہیں مسلسل بارش کی وجہ سے مذید گودواری ندی کی سطح آب میں اضافہ ہوگیا مدہول کے اطراف میں ندی نالوں کی سطح آب میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ۔