اراضی معاملت میں سابق وزیر نارائنا کو ہائی کورٹ سے ضمانت منظور

   

حیدرآباد۔/14 ستمبر، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش کے دارالحکومت امراوتی میں اسائینڈ اراضی کی خریدی معاملہ میں آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے سابق وزیر نارائنا کو ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی ہے۔ تلگودیشم قائد نارائنا جو تعلیمی اداروں کے سربراہ بھی ہیں ماقبل گرفتاری ضمانت کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے تھے۔
اس معاملہ کی آج سماعت ہوئی۔ نارائنا کے وکیل پی وینکٹیشورلو نے کہا کہ ان کے موکل کی صحت ٹھیک نہیں ہے لہذا انہیں علاج کیلئے ماقبل گرفتاری ضمانت منظور کی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ تحت کی عدالت نے دیگر ملزمین کیلئے عائد کردہ دفعات کو قبول نہیں کیا۔ حکومت نے اس معاملہ میں نارائنا کو اہم ملزم کے طور پر شامل کیا ہے۔ عدالت نے تین ماہ کیلئے ماقبل گرفتاری ضمانت کو منظوری دے دی۔ر