حیدرآباد۔8۔نومبر (سیاست نیوز) حضور آباد ضمنی چناؤ کے فوری بعد نومنتخب رکن اسمبلی ایٹالہ راجندر کو اراضی معاملہ میں تحقیقات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایٹالہ راجندر کے افراد خاندان سے متعلق ادارہ جمنا ہیچریز کو ڈپٹی انسپکٹر آف سروے کی جانب سے نوٹس جاری کی گئی ہے۔ اراضی معاملہ میں 16 نومبر کو تحقیقات کیلئے حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی ۔ ماسائی پیٹ منڈل کے اچم پیٹ اورحکیم پیٹ دیہاتوں میں اسائینڈ اراضی پر قبضہ کرنے کا راجندر کے افراد خاندان پرالزام ہے۔ جون میں کمپنی کو نوٹس جاری کی گئی تھی لیکن ہائی کورٹ کے احکامات کے تحت سروے کو ملتوی کیا گیا تھا۔ حکومت نے ایٹالہ راجندر کی اہلیہ کے ادارہ پر کمپنی کے قیام کے لئے دلتوںکی اراضی جبراً حاصل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ر