اراضی معاملہ میں جھگڑا ، خاتون اور شوہر کو زدوکوب کرنے پر 8افراد گرفتار

   

حیدرآباد : اراضی معاملہ میں جھگڑا خاتون کے ساتھ بدسلوکی اور خاتون کے شوہر کو زدوکوب کرنے کے معاملہ میں میڑچل پولیس نے 8 افراد کو گرفتار کرلیا اور انہیں عدالتی تحویل میں دے دیا ۔ یاد رہے کہ 10جولائی کو ایک جھگڑے کے بعد جس کا ویڈیو وائرل ہوا تھا پولیس میڑچل نے بندھویا نامی خاتون ساکن دوارکا نگر کی شکایت پر مقدمہ درج کیا اور تحقیقات کے بعد 32 سالہ سریدھر گوڑ ساکن بوڈ اپل 23سالہ راگھویندر ساکن اپل 39سالہ سرینواس ساکن آنند نگر ، 41سالہ راج کمار ساکن اپل ، 71سالہ سری راملو گوڑ ساکن بوڈ اپل ، 35سالہ بی لکشمن ساکن اپل 55سالہ ناگیش گوڑ ساکن بوڈ اپل اور 45سالہ سری ہری ساکن بوڈ اپل کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار افراد نے خاتون کے مکان میں زبردستی داخل ہوکر اس کے ساتھ بدسلوکی کی اور اس کے ساتھ مبینہ دست درازی کرتے ہوئے اس کے شوہر کو شدید زدوکوب کیا تھا ۔