اراضی پر قبضہ کی شکایت کرنے والے سپاہی کے والد ’ لاپتہ ‘

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 4 جولائی ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے فوجی جوان کی جانب سے یہ الزام عائد کئے جانے کے بعد کہ اس کے خاندان کی 6 ایکڑ زرعی اراضی پر قبضہ کرلیا گیا ہے ‘ اس سپاہی کے والد اپنے گاوں سے لاپتہ ہوگئے ہیں۔ جموں و کشمیر میں متعین سپاہی جی سوامی نے اس شبہ کا اظہار کیا ہے کہ جن افراد نے ان کی اراضی پر قبضہ کیا ہے انہوں نے شائد اس کے والد کا اغوا کرلیا ہے ۔ سوامی نے بتایا کہ وہ رخصت پر چہارشنبہ کو یہاں پہونچا ہے اور اس نے پولیس میںشکایت بھی درج کروائی ہے ۔ ایک نئے ویڈیو پیام میں سوامی نے کہا کہ ان کے والد اتوار سے لاپتہ ہیں۔ ان کا فون بھی بند ہے ۔ وہ پہلے بھی کہہ چکے تھے کہ ان کے والدین کو لینڈ گرابرس سے خطرہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں شبہ ہے کہ ان کے والد کا اغوا کرلیا گیا ہے ۔