اراضی پر ’ ہل ‘ چلانے والوں کو ’ حق ‘ دلانے کی مساعی

   

نظام آباد میں سرودیا سنکلپ یاترا کا خیرمقدم، کانگریس قائدین کا خطاب

نظام آباد ـ:قومی راجیو پنچایت راج سنگھٹن کی صدر میناکشی نٹراجن سابق رکن پارلیمنٹ سرودیا سنکلپ پدیاترا آج نظام آباد ضلع کے سرنا پلی میں داخل ہونے پر ضلع کانگریس صدر موہن ریڈی اربن کانگریس کے انچارج طاہر بن حمدان ، ورکنگ پریسیڈنٹ مہیش کمار گوڑ ، سابق ارکان اسمبلی و دیگر نے خیر مقدم کیا ۔ اس موقع پر مناکشی نٹراجن نے کہا کہ سرودیا سنکل پدیاترا راجیو گاندھی پنچایت راج سنگھٹن کے زیر اہتمام بودان ، پوچم پلی ، کے مہاراشٹرا کے سیوا گائوں تک اپریل 18 کو پہنچے گی ۔ بودان تحریک کے 75 سال کے موقع پر یہ یاترا شروع کی گئی ہے دلت ، گریجن ، آدی واسی طبقات کے اراضیات ، دھرنی پورٹل سے مرتب کرنے اور ان کے ساتھ ہوئی نا انصافی کیخلاف یہ پدیاترا جاری ہے ۔یہ پدیاترا وینو باباوے نے شروع کی تھی اور دلت طبقات کو حقوق دلانے ، ڈبل بیڈ روم ، امکنہ جات فراہم کرنے اور غریب طبقہ اراضیات فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے عوام میں شعور بیدار کرتے ہوئے پدیاترا کی جارہی ہے ۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے قائد کے راجو نے کہا کہ آزادی کے بعد سے اراضی پر ہل چلانے والوں کو حق دلانے کیلئے جواہر لال نہرو آزادی سے قبل ہی تحریک چلائی تھی اتر پردیش ، بہار میں اراضی کے قانون کو لایا گیا تھا اراضی کے بعد دستور میں بھی اسے شامل کیا گیا اور عدالتوں کی اجازت کے بغیر حق دلانے کیلئے دستور میں بھی ترمیم کی گئی ۔ مسٹر راجیو نے کہا کہ کئی ریاستوں میں غریب طبقات کو کانگریس پارٹی نے اراضی فراہم کیا تھا متحدہ ریاست آندھرا پردیش میں بھی وائس راج شیکھر ریڈی نے نکسلائٹ سے بات چیت کرتے ہوئے اراضی کے مسئلہ پر ان سے بات چیت کی تھی ۔کونیرو رنگا رائو کمیٹی کے نام پر یہ کمیٹی قائم کی گئی تھی اور ریاست گیر دورہ کرتے ہوئے اراضیات کے مسئلہ کو حل کیا گیا تھا اراضی پر سیلنگ دی گئی تھی ۔ امکنہ جات تعمیر کیلئے کانگریس کے دور میں ہی اراضی فراہم کی گئی اس موقع پر پی سی سی ورکنگ صدر مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ 2013 ء میں اراضیات کا قانون لایا گیا تھا ۔ مرکزی حکومت اس کی خلاف ورزی کررہی ہے ۔ دھرنی کے ذریعہ غریبوں کی زمین ہڑپ کی جارہی اس موقع پر پی سی سی سکریٹری اگروال ، پی سی سی سکریٹری ناگیش ریڈی ، طاہر بن حمدان، ضلع کانگریس صدر موہن ریڈی ، کاماریڈی ضلع کانگریس صدر کیلاش سینو و دیگر نے بھی مخاطب کیا۔