اراضی پلاٹس کیلئے 2022 ء تک منفرد آئی ڈی نمبر

   

نئی دہلی : مرکزی حکومت نے ملک بھر میں اندرون ایک سال اراضی کے ہر پلاٹ کے لئے 14 ہندسی منفرد شناختی نمبر متعارف کرانے کا منصوبہ بنایاہے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق لینڈ ریکارڈس کے تمام اعداد و شمار کو ریونیو کورٹ ریکارڈس اور بینک ریکارڈس کے ساتھ ساتھ رضاکارانہ طور پر آدھار نمبرس سے بھی مربوط کیا جائے گا۔ اِس منصوبے کو یونیک لینڈ پارسل آئیڈنٹیفکیشن نمبر (ULPIN) اسکیم کا نام دیا گیا ہے۔ یہ 10 ریاستوں میں پہلے ہی شروع کی جاچکی ہے اور مارچ 2022 ء تک اِس کی ملک بھر میں توسیع کی جائے گی۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ اِس اسکیم کا بنیادی مقصد اراضی کے معاملہ میں دھوکہ دہی کو روکنا اور اِسے آدھار سے مربوط کرنا ہے۔