عوام کی تجاویز پر غور کیا جائے گا، ونپرتی میں مشاورتی اجلاس، پلاننگ کمیٹی نائب صدر ڈاکٹر چناریڈی کا خطاب
ونپرتی۔/24 اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ لینڈ رائٹس ریکار ڈرافٹ ایکٹ 2024 میں کی جانے والی ترامیم پر عوام کی طرف سے دی گئی تمام تجاویز پر حکومت غور کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار پلاننگ کمیٹی نائب صدر ڈاکٹر جی چناریڈی نے کیا آج و پنیر تی ضلع کلکٹر دفتر میں وکلاء ، کسانوں کی انجمن کے قائدین، عوامی نمائندے، ریونیو عہدیداران نئے (او آر بل – 2024) تلنگانہ لینڈ رائٹس ریکار ڈ ڈرافٹ ایکٹ – 2024 کے بارے میں تجاویز پیش کرنے مشاورتی اجلاس ضلع کلکٹر کی صدارت میں منعقد ہوا اس موقع پر نلسار یونیورسٹی کے پروفیسر بھوانی سنیل نے تفصیل سے بتاتے ہوئے کہا کہ 1936 سے اب تک (6) لینڈ ایکٹ لائے گئے ہیں، 2020 میں لائے گئے دھرنی ایکٹ کی وجہ سے بہت سے مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹ بی میں کچھ لاکھ ایکڑ اراضی شامل کی گئی ہے اور ریونیو حکام کے پاس زمین کے مسائل کو حل کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے کہ تمام مسائل کے لیے ٹریبیونل سے رجوع کرنا پڑتا ہے اور اسی لیے دھرنی ایکٹ میں تبدیلی کر کے نیا قانون لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2024 ایکٹ کے ذریعے زرعی اراضی کے ساتھ ساتھ غیر زرعی اراضی کے حقوق کا ریکارڈ فراہم کرنا ممکن بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہر ایک آراضی مالک کو ایک عارضی کارڈ دیا جائے گا، اور سروے کے بعد مستقل کار ڈ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میوٹیشن کی صورت میں 18 اقسام کی اراضی کی منتقلی کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے قانون میں ریکارڈ کی تصحیح اور معمولی غلطیوں کے لیے عدالت جانے کی ضرورت کے بغیر ریونیو حکام سے اپیل کرنے کی سہولت ممکن بنائی گئی ہے۔اس موقع پر ریاستی منصوبہ بندی کمیشن کے نائب صدر ڈاکٹر جی چناریڈی نے کہا کہ دھرنی میں مسائل کی نشاندہی کی جائے گی اور لوگوں کے فائدے کے لیے زمین کے حقوق کا نیا قانون لایا جائے گا۔ انہوں نے افسران کو مشورہ دیا کہ وہ اراضی کے ریکارڈ کے معاملے میں غلطیاں نہ کریں۔ پروگرام میں شریک مقام رکن اسمبلی تو ڈی میگھاریڈی نے کہا کہ پچھلی حکومت نے کچھ لوگوں کے فائدے کے لیے دھرنی ایکٹ لایا تھا اور دھرانی کی وجہ سے ہی بھائیوں کے درمیان دراڑیں پیدا کی تھی۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ دھرانی کی وجہ سے تقریباً 20 لاکھ پٹہ اراضی کو ممنوعہ فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔۔ اس موقع پر دیور کدرہ مکھتل اراکین اسمبلی مدھو سدن ریڈی سری ہری کے علاوہ ایڈیشنل کلکٹر ریونیو، ناگیش، آر ڈی او پدماوتی، میونسپل چیئر پرسن پی مہیش مارکیٹ کمیٹی کے چیئر مین سرینواس گوڑ اوردیگر جماعتوں کے نمائندے ، کمیونٹی لیڈران، اساتذہ، عوام اور دیگر نے شرکت کی۔