اراضی کے زیر التواء مسائل کی فوری یکسوئی کی ہدایت

   

کالیشورم سی ای کے ہمراہ ضلع کلکٹر پٹنائیک کا جائزہ اجلاس

پداپلی۔/25فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پداپلی ضلع میں کالیشورم پراجکٹ کے حدود میں واقع زیرالتواء اراضی مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی ضلع کلکٹر سِکتا پٹنائک نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی۔ کالیشورم پراجکٹ اراضی مسائل پر این ٹی پی سی کے گیسٹ ہاؤز میں زیڈ پی چیرمین ‘ راما گنڈم ایم ایل اے ‘ سی ایم او ایس ڈی ‘ کالیشورم سی ای کے ہمراہ ضلع کلکٹر نے متعلقہ عہدیداران کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اس اجلاس میں کالیشورم سی ای نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ کالیشورم پراجکٹ کے حدود میں واقع بیاریج میں باقاعدگی سے پانی کو منظم انداز میں جمع کرنے کے ساتھ ساتھ پمپ ہاؤز میں موٹروں کی جانچ کی گئی ہے اور کالیشورم پراجکٹ کاموں سے ثمر آور نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ بیاریج میں پانی جمع کرنے کے عمل میں بیاک واٹر سے نقصان شدہ اراضی کی تفصیلات کی نشاندہی کر متعلقہ کسانوں کو نقصان کی پابجائی کے تحت وزیر اعلی کے احکامات کے مطابق ضروری اقدامات کرنے کی ضلع کلکٹر نے متعلقہ عہدایداروں کو ہدایت دی۔ انھوں نے کہا کہ کالیشورم پراجکٹ کے حدود میں ضلع بھر کی 633 ایکر اراضی مختلف سمتوں میں پھیلی ہوئی ہے اور ان پر فوری طور پر قواعد کے مطابق اقدامات کئے جانے چاہئے۔پراجکٹ کے حدود میں چند حصول اراضی کے وقت عدالت میں دائر کردہ مقدمات سے متعلقہ کسانوں کو نقصان کی پابجائی فراہم کرنے کیلئے مقدمات کو ختم کرنے کے تحت درکار کاغذات کو پیش کرنے کی ہدایت دی. صرف ایک سندِلاّ بیاریج کے بیاک واٹر سے ملکا پور’ جنگام مواضعات کے 160 ایکر اراضی کے حصول کے دوران 20 ایکر فصل کا نقصان ہوا ہے. متعلقہ کسانوں کی کاشت کے نقصان کی پابجائی فراہم کرتے ہوئے جنگام کسانوں کے ساتھ خصوصی اجلاس منعقدکر متعلقہ اراضی کے حصول کیلئے پابجائی کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی راماگنڈم ایم ایل اے کوروکنٹی شنکر نے خواہش ظاہر کی . عہدیداروں نے کہا کہ اعلامیہ کی اجرائی کے بعد ہی گفت وشنید کرنے کا موقع ہوتا ہے. ملارم’ وینکٹا پور اور قاسائن پیٹ مواضعات میں کھیتوں کو نقصان ہوا ہے. متعلقہ اراضی کے نقصان کی پابجائی ‘ قبرستانوں کے تعمیراتی کام’گوداوری دریا پر بریج کا کام مکمل کرنے کی زیڈ پی چیر مین پوٹا مدھو نے ہدایت دی.سندِلاّ سے لے کر آریندا تک بجلی کی سربراہی منقطع ہوگئی ہے. اس ضمن میں فوری اقدامات کرنے کی پوٹا مدھو نے ہدایت کی.مستقبل میں کسی بھی طرح کے مسائل سے دوچار نہ ہوں’ اس کے پیش نظر تمام ضروری اقدامات کرنے کی ضلع کلکٹر نے عہدیداران کو ہدایت دی۔