سدی پیٹ ۔ 6 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : ہائی کورٹ جج مسٹر ایم ایس رامچندر نے زیر التواء ایک مقدمہ نمبر 216 کی سنوائی کرتے ہوئے ملنا ساگر اراضی معاملے میں ہائی کورٹ کو غلط اطلاعات فراہم کرنے پر آر ڈی اور سدی پیٹ مسٹر جے چندرا ریڈی تحصیلدار ٹوکٹر ویر سنگھ کو 3 ماہ کی جیل 2 ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا ۔ اسی طرح جج اسی معاملے میں ملنا ساگر سپرنٹنڈنٹ انجینئر مسٹر وینو کو بھی اسی طرح کی سزا سنوائی واضح رہے کہ ملنا ساگر اراضی معاملات میں عدالت کو گمراہ کیا گیا تھا ۔ اس سنوائی پر سدی پیٹ میں ہلچل مچی ہوئی ہے ۔۔
