اراولی معاملہ پر گمراہ کرنےبھوپیندر یادو پر کانگریس کا الزام

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی، 24 دسمبر (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر جنگلات اور ماحولیات بھوپیندر یادو اراولی معاملے پر حقیقت کو چھپا رہے ہیں اور ملک کو گمراہ کرنے کا کام کر رہے ہیں۔ جے رام رمیش نے چہارشنبہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ اب یہ بالکل واضح ہو گیا ہے کہ اراولی معاملے پر مرکزی وزیر ماحولیات، جنگلات اور ماحولیاتی تبدیلی پوری سچائی بیان نہیں کر رہے ہیں اور عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اراولی کیلئے جو تبدیلیاں مودی حکومت کر رہی ہے ، انہی تبدیلیوں کی اس حکومت نے پہلے مخالفت کی تھی۔ حکومت کو یہ بتانا چاہیے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے پہلے دی گئی جو ترتیب اور نظام تھا اس میں کس وجہ سے تبدیلی کی جارہی ہے ۔ سپریم کورٹ کے امیکس کیوری (عدالت دوست) نے ان تبدیلیوں کی واضح اور سخت مخالفت کی ہے ۔ اس کے باوجود حکومت اراولی کی ان تمام خامیوں کے ساتھ تبدیلیوں کو آگے بڑھانے پر کیوں بضد ہے ۔