اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی کی24 گھنٹے ڈیجیٹل نگرانی کی عرضی مسترد

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے تمام اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی کی ڈیجیٹل نگرانی کے لئے ہدایات دینے کا مطالبہ کرنے والی عرضی کو جمعہ کو مسترد کر دیا۔چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ ، جسٹس جے بی پارڈی والا اور منوج مشرا پر مشتمل سہ رکنی بنچ نے سریندر ناتھ کندرا کی عرضی کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا کہ انہیں (ایم پی اور ایم ایل ایز کو ) پرائیویسی کا حق حاصل ہے ۔بنچ نے عرضی گزار سے پوچھا “عدالت ایم پیز اور ایم ایل ایز پر ‘چپ’ (ڈیجیٹل سرویلانس) لگانے کا حکم کیسے پاس کر سکتی ہے ؟ اس طرح کی نگرانی مجرموں کے لیے کی جاتی ہے ۔اپنی درخواست میں کندرا نے ملک کے تمام ممبران پارلیمنٹ اور ایم ایل ایز کی ڈیجیٹل نگرانی کرنے کی ہدایات جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔بنچ نے کندرا کو یاد دلایا کہ ‘‘ہم ان (ایم پی اور ایم ایل ایز) کے پیروں اور ہاتھوں میں کچھ چپس نہیں لگا سکتے ہیں کہ وہ کیا کرتے ہیں۔