نئی دہلی: اراکین پارلیمنٹ نے جمعہ کو ملک کے پہلے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ سابق صدر کی یوم پیدائش پر لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، سائنس و ٹیکنالوجی اور ارتھ سائنسز کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ، مرکزی وزیر جل شکتی پرہلاد سنگھ پٹیل، پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال، مرکزی صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم اور دیہی ترقی کی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی، راجیہ سبھا کے نائب چیئرمین ہری ونش، کئی اراکین پارلیمنٹ اور دیگر معززین نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سنٹرل ہال میں ان کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔ لوک سبھا کے جنرل سکریٹری اُتپل کمار سنگھ نے بھی ڈاکٹر راجندر پرساد کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔