اراکین پارلیمنٹ کا راج گوپال چاری کو خراج عقیدت

   

نئی دہلی : بھارت رتن سی راج گوپال چاری کی یوم پیدائش پر جمعہ کو لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملک ارجن کھرگے، راجیہ سبھا کے نائب چیئرمین ہری ونش، کئی مرکزی وزراء اور اراکین پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی ہال میں ان کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں یاد کیا۔پارلیمانی امور اور ثقافت کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور دیہی ترقی کی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی، امور خارجہ اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت وی مرلی دھرن اور دیگر اراکین پارلیمنٹ نے سینٹرل ہال گئے اور ان لوگوں نے سی راجگوپالاچاری کے یوم پیدائش پر پارلیمنٹ ہاؤس میں ان کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔لوک سبھا کے جنرل سکریٹری اتپل کمار سنگھ اور راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل پی سی مودی نے بھی انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔لوک سبھا سکریٹریٹ کی طرف سے ہندی اور انگریزی میں شائع کردہ سی راجگوپالاچاری کی سوانح حیات سے متعلق ایک کتابچہ اس پروگرام میں شریک تمام معزز لوگوں کو پیش کیا گیا۔