ارباز خان کا ملیالم فلموں میں داخلہ

   

دبنگ اسٹار سلمان خان کے بھائی ارباز خان اب ملیالم فلموں میں داخلہ لینے جارہے ہیں۔ وہ فی الحال ’’بگ برادر‘‘ نام سے ملیالم فلم کررہے ہیں جس میں موہن لال کا لیڈرول ہے۔ وہ اس ماہ اس فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیں گے۔ اس فلم کو صدیقی ڈائرکٹ کررہے ہیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہوگا کہ ہندی، تلگو اور تمل میں بن رہی فلم ’’سری دیوی، بنگلو میں بھی ایک سوپر اسٹار کا مہمان رول کررہے ہیں۔