اربوں روپے کا سائبر فراڈ ، تین ملزمان گرفتار

   

بھرت پور، 9 مئی (یو این آئی) راجستھان میں بھرت پور رینج ہیڈکوارٹر کی سائبر وار روم ٹیم نے آن لائن گیمز کے ذریعے سائبر فراڈ میں ملوث ایک گینگ کے تین ملزمان (ساکنان دہلی) کو گرفتار کر کے 400 کروڑ روپے سے زیادہ کی فراڈ کا پردہ فاش کیا ہے ۔بھرت پور رینج کے انسپکٹر جنرل آف پولیس راہول پرکاش نے آج کہا کہ انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سنٹر کے تعاون سے کی گئی تحقیقات میں ایک ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی دھوکہ دہی کا انکشاف ہونے کا امکان ہے ۔ پرکاش نے کہا کہ رویندر سنگھ (54)، دنیش سنگھ (49) اور اس کی بیوی کُم کم (38) کو گرفتار کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ 6 مارچ کو متاثرہ ہری سنگھ نے دھول پور کے سائبر پولیس اسٹیشن میں فینو پیمنٹ بینک اکاؤنٹ کے خلاف سائبر فراڈ کی شکایت درج کرائی۔ اس پر سائبر ٹیم نے 1930 پر درج شکایات کا تجزیہ کیا تو فینو پیمنٹ کے کھاتے کے خلاف 1930 پر شکایتیں زائداز چار ہزار ہو چکی ہیں۔