غزہ : فلسطینی تنظیم الجہاد الاسلامی کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں اسرائیلی خاتون اربیل یہود کو دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ویڈیو اس جانب اشارہ کرتی ہے کہ اربیل زندہ ہے۔اربیل کو دیگر دو یرغمال خواتین کے ساتھ رواں ہفتے آزاد کیا جائے گا۔مذکورہ ویڈیو کلپ کا دورانیہ ایک منٹ سے زیادہ کا ہے جس میں 29 سالہ اربیل نے اپنا تعارف کرایا اور بتایا کہ یہ وڈیو 25 جنوری بروز ہفتہ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ اربیل نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے مطالبہ کیا کہ وہ فائر بندی معاہدہ جاری رکھنے اور بقیہ یرغمالیوں کی واپسی کیلئے پوری کوشش کریں۔ گذشتہ ہفتے اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023 کو اپنے دوست ارییل کونیو کے ساتھ قیدی بنائی جانے والی اربیل یہود کی عدم رہائی پر احتجاجا اعلان کیا تھا کہ بے گھر فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی کے شمال میں واپس نہیں آنے دیا جائے گا۔ اس پر وساطت کار اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے سرگرم ہوگئے۔ بعد ازاں حماس نے اپنے ایک بیان میں معاملہ حل ہو جانے کی تصدیق کر دی۔