ارتدادی فتنوں سے بچنے کی کوشش وقت کی اہم ترین ضرورت

   

بودھن میں 19، 20 اکٹوبر کو ’’ تفہیم ختم نبوت ورکشاپ‘‘ آرمور میں پوسٹرکی رسم اجرائی

آرمور:9/اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسلم نوجوانوں کو گمراہی سے بچانے اور ارتدادی فتنو ں سے آگاہی کیلئے تحفظ ختم نبو ت ٹرسٹ ضلع نظام آباد کے زیر اہتمام 19، 20اکٹوبر کو ’’تفہیم ختم نبو ت ورکشاپ ‘‘ منعقد ہوگا،جس کے پوسٹر کی رسم اجراء سید اکرام الدین صدرمجلس تحفظ ختم نبوت آرمور عمل میں آیا۔ضلع نظام آباد کے ذمہ داروں کی زیر نگرانی اقرا ہائی اسکول ( اْردو و انگلش میڈیم ) نزد ساگر فنکشن ہال رئیس پیٹ بودھن ضلع نظام آباد میں 19 اکٹوبر کو بعد نماز عصر تا 20 اکٹوبر بعد نمازمغرب تفہیم ختم نبو ت ورکشاپ عظیم الشان پیمانے پر منعقد کیا جانے والا ہے۔ اس ورکشاپ کے پوسٹر کے رسم اجرائی مجلس تحفظ ختم نبوت آرمور کے دفتر میں ہوئی۔ یہ ورکشاپ موجودہ دور میں اْبھرتے ہوئے ایمان سوز فتنے۔ 1 کن باتو ں سے آدمی ایمان سے نکل جاتا ہے۔2 فتنہ قادیانیت 3 فتنہ گوہر شاہی ،4 فتنہ توہین اسلام کے مجرم ،5 فتنہ الحاد و تشکیک مسلم،6 فتنہ انجینئر علی مرزاو جاوید احمد غامدی7 فتنہ شکیل بن حنیف،8 فتنہ فیاض کے رد میں رکھا جارہا ہے۔ ریاست تلنگانہ وہ آندھرا کے ارتداد کے موضوع پر اکابر و جیّد علما کرام خطاب کریں گے اور ارتدادی فتنوں سے ایمان کو محفوظ رکھنے کی تربیت دینگے۔مولانا سید اکرام الدین مفتاحی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت آرمور،ضلع نظام آباد نے کہا کہ اس نو عیت کا پرو گرام پہلی مر تبہ شہر بودھن میں ہو رہا ہے۔اس پرو گرام کا مقصد امت مسلمہ کے ایما ن و عقا ئد کا تحفظ ہے۔اور عوام کو ایمان سوز فتنو ں سے آگا ہی ہے۔ مولانا سید اکرام الدین کے بموجب فی زمانہ سوشل میڈیا اور ملک کے سیاسی، سماجی، ماحول میں ارتدادی فتنوں کی جانب سے اسان انداز میں مسلم نوجوانوں اور طالبات کو بے دینی کی طرف راغب کرتے ہوئے انہیں اپنے مذہب اور خاندانوں سے دور کرنے کی سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جاری ہے جس کو جاننا اور اس سے محفوظ رہنے کے لیے حد درجہ کوششوں میں مصروف رہنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ جمیع اراکین مجلس تحفظ ختم نبو ت آرمور نے تمام برادران اسلام سے خاص کرشہربودھن و اطراف و اکناف متحدہ ضلع نظام آ بادکے ٹیچرس،تعلیم یا فتہ نو جو ان،طلبہ ،ڈاکٹرس،وکلاء، سیاسی ، سماجی قائدین سوشل ورکرس سے درخواست کی ہے کہ اس ایک روزہ ورکشاپ میں ضرورشرکت فرما کرارتدادی فتنو ں سے آگاہی حاصل کریں۔اس موقع پر مولانا سید اکرام الدین مفتاحی تفہیم ختم نبوت ورکشاپ میں شرکت کرنے والوں سے اپیل کی ہے کہ موسم کے پیش نظر بستر کے ساتھ شریک ہوں پوسٹرکے رسم اجراء کی تقریب میں مفتی محمد عظیم الدین نائب صدر مجلس تحفظ ختم نبوت آرمور، حافظ محمد فاروق، معتمد مجلس تحفظ ختم نبوت آرمور مفتی محمد امین پاشاہ قاسمی شریک معتمدمجلس تحفظ ختم نبوت آرمور،حافظ محمد یونس اشرفی نے شرکت کی۔