جنوبی امریکہ کے صرف دو آباد علاقوں میں مکمل سورج گہن کا نظارہ
لا سرینا۔ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مکمل گہن میں ارجنٹائن اور چلی کے افق پر سورج کو سیاہ کردیا اور لاکھوں مقامی افراد و سیاح آسمان پر ٹکٹکی باندھے اس نادر فلکیاتی منظر کو دیکھتے رہے۔ مکمل سورج گہن کے نظارہ کیلئے دنیا بھر کیلئے سیاہ یہاں جمع ہوئے تھے جہاں آج صبح کی اولین ساعتوں میں چاند، سورج کی کرنوں کو عبور کرتا ہوا غروب ہوگیا اور سورج طلوع ہوا۔ اس دوران غیرآباد جنوبی بحرالکاہل کے علاقہ سے ایک تاریک سایہ کی طرح گذرتا ہوا جنوبی امریکہ کی سمت پیش قدمی کرنے لگا۔ ارجنٹائن اور چلی ہی دو ایسے آباد علاقے تھے جہاں یہ مکمل سورج گہن دیکھا جاسکا۔ گہن سب سے پہلے چلی میں دوپہر 3:22 بجے (عالمی معیار وقت کے مطابق شام 7:22 بجے لا سرینا کے افق پر نمودار ہوا۔ یہ ایک ایسا پرفضاء شہر ہے جہاں 2 لاکھ نفوس آباد ہیں، اور آج کا منظر دیکھنے کیلئے دنیا بھر سے کم سے کم 3 لاکھ سیاح جمع ہوئے تھے۔ جس کے نتیجہ میں پانی سربراہ کرنے والی مقامی کمپنی کے علاوہ گیاس اسٹیشنوں اور دیگر کاروباری اداروں کو مزید انتظامات کیلئے مجبور ہونا پڑا۔