ارجنٹائن میں زلزلے کے شدید جھٹکے

   

بیونس آئرس ۔ ارجنٹائن میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.2 ریکارڈ کی گئی۔ یورپی بحیرہ روم کے زلزلہ مرکز نے یہ اطلاع دی ہے ۔ مرکز کے مطابق زلزلہ اتوار کو سان انتونیو ڈی لاس کوبریس سے 47.8 میل شمال مغرب میں آیا ۔ زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے 106.3 میل کی گہرائی میں واقع تھا۔ اس کے علاوہ بولیویا ، چلی ، پیراگوئے میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ اب تک موصول ہونے والی رپورٹ میں کسی جانی یا مالی نقصان کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے ۔