بیونس آئرس: ارجنٹینا کی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ پارلیمان میں بل کو روکنا معیشت کے لیے خطرناک ثابت ہوگا۔ وزیر اقتصادیات مارٹن گزمین نے قانون سازوں سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا قرض کے خلاف مظاہرے اہم مقصد میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ یاد رہے کہ ہفتے کے روز ارجنٹائن میں آئی ایم ایف سے قرض لینے پر شہریوں نے احتجاج شروع کیا تھا۔ حکومت 45 ارب ڈالر کے پروگرام کے لیے قرض لینا چاہتی ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ 2018ء میں 57ارب ڈالر کا فنڈ معاشی بحران دور کرنے میں ناکام رہا تھا۔