بیونس آیرس: ارجنٹینا کے سین جوآن صوبے میں منگل کے روز زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ ریکٹر پیمانے پر زلزلے کی شدت کا اندازہ 6.4 لگایا گیا ہے ۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کے مغربی-وسطی صوبے سین جوآن میں پوکِٹو سے 27 کلومیٹر دور آج صبح زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ زلزلے میں ابھی تک کسی طرح سے کوئی جان مال کے نقصان کی رپورٹ نہیں ہے ۔ ارجنٹینا میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلہ بیونس آیرس کے کئی علاقوں سمیت ملک کے زیادہ تر حصوں میں محسوس کیا گیا۔