بیونس: جنوبی امریکی ملک ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں20 افراد نشہ آور مواد کوکین لینے سے ہلاک ہو گئے جبکہ 74 کو ہسپتال میں داخل کرنا پڑا ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ وہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کوکین میں کیا نقصان دہ مواد شامل کیا گیا تھا۔پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹے میں خریدی جانے والی کوکین استعمال کیے بغیر ضائع کر دی جائے۔بیونس آئرس کے سکیورٹی چیف سرگیو برنی نے ایک مقامی ٹی وی چینل کو بتایا کہ زہریلے مواد کا پتا لگانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ اسے پھیلنے سے بچایا جا سکے۔پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مار کے 10 افراد کو حراست میں لیا ہے جو زہر آلود کوکین کی فروخت میں ملوث ہیں۔