ارجنٹینا میں عوام کا مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

   

Ferty9 Clinic

بیونس آئرس ۔ 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں ہزارہا شہریوں نے ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا۔ شہر کے وسط میں سماجی امور کی ملکی وزارت کے سامنے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت غریب سماجی طبقات کی مدد کرے۔ اس مظاہرے کے منتظمین نے اعلان کیا کہ یہ مظاہرین اس وقت تک اس وزارت کے سامنے ڈٹے رہیں گے، جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے۔ یاد رہیکہ ارجنٹینا ماضی میں ایک امیر ملک تھا لیکن اس وقت اسے شدید اقتصادی اور مالیاتی بحران کا سامنا ہے۔ وہاں ہر تیسرا شہری غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزار رہا ہے۔