ارجنٹینا میں کووڈ۔ 19 اقدامات کیلئے دولت مندوں پر ٹیکس

,

   

بیونس ایرس : ارجنٹینا کی کانگریس نے ملک کے دولت مند افراد پر ٹیکس عائد کرنے کو منظوری دی ہے جس سے کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ 200 ملین Pesos (زائد از 18 کروڑ روپئے) کے انفرادی اثاثہ جات رکھنے والے پر کم از کم 2% ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ ارجنٹینا حکومت کو توقع ہے کہ اس طرح وہ 27 ہزار کروڑ روپئے جمع کرے گی۔