بیونس آئرس : ارجنٹینا میں ایک 22 سالہ لڑکی نے جھگڑے کے دوران اپنے بوائے فرینڈ کے سر پر موبائل فون مار کر اسے قتل کر دیا۔ خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ لڑکے نے موبائل فون سر سے ٹکرانے کے بعد شدید سردرد کی شکایت کی جس کے بعد اسے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں 8 دن تک اس کا علاج جاری رہا لیکن اس کی حالت بہتر نہیں ہوئی اور وہ ہلاک ہوگیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق لڑکی کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس نے بتایا کہ اس کے بوائے فرینڈ نے پہلے اس کے چہرے پر حملہ کیا جس کے بعد اس نے اپنے دفاع میں لڑکے کے سر پر موبائل فون سے وار کیا۔لڑکی کو عدالت نے ضمانت دے دی ہے جبکہ کیس زیر تفتیش ہے۔