ارجنٹینا کے افسانوی فٹبالر میسی جو اِسرائیل سے نفرت کرتے ہیں

   

قطر فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے آغاز اور پھر اختتام تک ایک فٹبالر پر ساری دنیا کی نظریں لگی رہیں، لوگ اور خاص طور پر میڈیا اس کے بارے میں ہر روز کچھ نہ کچھ لکھتا رہا اور یہ بتاتا رہا کہ اس فٹبالر نے کیسے ترقی کی اور غیرمعمولی محنت کے ذریعہ اس مقام تک پہنچا۔ ہم بات کررہے ہیں اَرجنٹینا کے افسانوی فٹبالر لیونل میسی (Lionel Messi)کی جنہوں نے ساری دنیا کو اپنا گرویدہ بنالیا ہے، وہ جہاں ایک بہترین فٹبالر ہیں، وہیں ایک اچھے انسان بھی ہیں۔ 35 سالہ میسی کے بارے میں اگرچہ عالمی میڈیا نے بہت کچھ لکھا، تاہم ان کی زندگی کے کچھ ایسے حقائق ہیں جن کے بارے میں دنیا کم جانتی ہے۔ آپ کو میسی کے بارے میں یہ بتانا ضروری سمجھتے ہیں کہ میسی کی سال کے اختتام پر جو آمدنی رہی، وہ 900 ملین یورو بتائی جاتی ہے۔ آپ کو یہ جان کر بھی حیرت ہوگی کہ یونیسکو کے چیاریٹیبل ٹرسٹ کی 48% آمدنی میسی کے عطیات سے آتی ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ میسی نے 189 ملکوں میں تن تنہا 9,847 اسکولس تعمیر کروائے یعنی انہوں نے اس ضمن میں دوسروں سے کوئی مالی امداد نہیں لی۔ آپ کو یہ جان کر بھی حیرت ہوگی کہ وہ دنیا بھر میں 40 ملین اسکولی بچوں کے اخراجات خود برداشت کرتے ہیں۔ ان کے بارے میں ہم ایک اور انکشاف کرتے ہیں کہ 2018ء ورلڈ کپ میں اَرجنٹینا ٹیم کے سارے اخراجات میسی نے برداشت کئے تھے۔ آپ کو یہ بھی بتادیں کہ میسی نے بطور فیس بارکا سے کئی ملین یورو حاصل کئے لیکن اس فیس کا ایک بڑا حصہ انہوں نے بارکا یوتھ ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کو بطور عطیہ پیش کردیا۔ یہ پراجیکٹ LA MASIA میں واقع ہے جہاں میسی کی ابتدائی زندگی کا ایک بڑا حصہ گذرا۔ میسی کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اپنے چیاریٹیبل ٹرسٹ کے ذریعہ تاحال دنیا بھر کے 15 ملین اسٹریٹ چلڈرن کی انہوں نے مدد کی ہے۔ 2018ء کے ورلڈ کپ میں ارجنٹینا رنراَپ رہی تھی اور میسی نے رنراَپ کو ملنے والا تمام رقمی انعام ارجنٹینا میں دواخانوں کو دے دیا۔ میسی ایک انسانیت نواز فٹبالر ہیں جو اسرائیل مخالف بھی ہیں ۔ انہوں نے اسرائیل سے کچھ یوں کہا تھا: ’’میں معصوم بچوں کو قتل کرنے والوں سے سخت نفرت کرتا ہوں‘‘۔ فوربس سروے کے مطابق میسی دنیا کے سرفہرست 50 عطیہ دہندگان میں سے ایک ہیں۔لیونل اینڈریس میسی کی پیدائش 24 جون 1987ء کو ہوئی جنہیں فٹبال کی تاریخ کے چند سرفہرست کھلاڑیوں میں سے ایک کہا جاتا ہے۔ انہوں نے سات Ball-ond-or ایوارڈ حاصل کئے۔ اسی طرح 6 مرتبہ یوروپین گولڈن شو ایوارڈ حاصل کرکے تاریخ کے سنہری صفحات میں اپنا نام درج کروایا۔ وہ 2021ء میں بارسلونا کلب کو خیرباد کہنے سے قبل اپنے سارے پیشہ وارانہ کیریئر میں بارسلونا کے ساتھ رہے جہاں کلب 35 ٹرافیاں جیتنے میں کامیاب رہا جو خود ایک بہت بڑا ریکارڈ ہے جس میں Laliga10 ٹائٹلس سات کوپا ڈیل رے اور UEFA4 چمپینس لیگ ٹائٹلس شامل ہیں۔ وہ جہاں ہسپانوی کلب ایف سی بارسلونا کیلئے کھیلتے ہیں، وہیں ارجنٹینا قومی ٹیم کے کپتان بھی ہیں۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ صرف 21 سال کی عمر میں لیونل میسی کی فیفا ورلڈ پلیر آف دی ایئر اور فیفا بیلان ڈی اوور کیلئے نامزدگیاں ہوگئیں۔ میسی نے بچپن سے ہی فٹبال کھیلنا شروع کیا۔ 5 سال کی عمر میں انہوں نے گرانڈولی کلب کیلئے کھیلنا شروع کیا اور پھر 1995ء میں میسی نیوویل اولڈ بوائز کلب میں شمولیت اختیار کی جو ان کے شہر اوزیریو میں ہی ہے۔ میسی کی زندگی میں Carles Rexach کا اہم کردار رہا۔ وہ ایف سی بارسلونا کے کھیلوں کے ڈائریکٹر تھے۔ انہیں لیونل میسی کی خداداد صلاحیتوں کا اچھی طرح علم تھا چنانچہ انہوں نے ایف سی بارسلونا میں میسی کو بطور آزمائش مدعو کیا۔ اس طرح 17 سال 114 دن کی عمر میں میسی کو ایف سی بارسلونا میں شامل کرلیا گیا جہاں تک لیونل میسی کا تعلق ہے، وہ بلاشبہ ایک عظیم فٹبالر ہے جو حریف ٹیموں پر ہیبت طاری کردیتا ہے۔ فرانس کے خلاف قطر فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں بھی یہی ہوا اور ارجنٹینا نے پنالٹیز کے ذریعہ وہ میچ جیت کر تیسری مرتبہ فٹبال کا ورلڈ چمپین بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ میسی اور ارجنٹینا کی کامیابی پر ساری دنیا میں جشن منایا گیا۔