بیونس آئرس : ارجنٹینا کے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو ہوگئی،جس کے نتیجے میں ہزاروں ایکڑ اراضی خاکستر ہوگئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق آگ بجھانے کی کارروائی میں 250فائر فائٹر او ر دیگر رضاکار حصہ لے رہے ہیں۔ حالات کی شدت کے پیش نظر فوج سے مدد طلب کی گئی ہے اور ہیلی کاپٹر اور پانی کے ذریعے پانی کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے۔ آگ کا دائرہ ارجنٹائن کے 5صوبوں تک پھیل چکا ہے،جن میں ریو نیگرو، چبوت اور نیوکون شامل ہیں۔