ارجنٹین انٹارکٹیکا میں گرم ترین دن کا ریکارڈ

   

ہیونس آئرس ۔ 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ارجنٹین انٹارکٹیکا میں جمعرات کا دن گرم ترین دن کے طور پر نوٹ کیا گیا۔ قومی محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 18.3 ڈگری سلسیس تک پہنچ گیا جو 1961ء کے بعد سب سے زیادہ درجہ حرارت کا ایک ریکارڈ ہے۔ یاد رہیکہ 24 مارچ، 2015ء میں بھی 17.5 ڈگری سلسیس کے ساتھ گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا تھا۔