ارجن اور ملائکہ بنا شادی کے ہی ایک ساتھ رہیں گے

   

ارجن کپور اور ملائکہ اروڑہ کی نزدیکیوں کی خبریں تو تب سے ہے جب ملائکہ کا طلاق بھی نہیں ہوا تھا اور اس لئے اس وقت بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا تھا۔ طلاق کے بعد جب ارجن اور ملائکہ کھلے عام ساتھ دکھنے لگے تب سمجھ میں آیا کہ دونوں ایک دوسرے کے متعلق سنجیدہ ہیں ملائکہ سے ارجن کافی چھوٹے ہیں لیکن پیار میں عمر کہاں دیکھی جاتی ہے جب جسے ہونا ہوتا ہے ہو جاتا ہے۔ ارجن کے سلمان خان کے خاندان سے اچھے تعلقات تھے۔ ایک وقت وہ سلمان کی بہن ارپتا کو بھی چاہتے تھے لیکن بات آگے بڑھنے سے پہلے ہی ختم ہوگئی۔ سلمان کی پارٹیوں میں ارجن جاتے رہتے تھے اور اسی دوران وہ ملائکہ کی طرف راغب بھی ہوئے ہوں۔ بہرحال اس وقت ارجن اور ملائکہ ایک دوسرے کے ساتھ کو پسند کررہے ہیں۔ رسٹورنٹ اور سنیما تو چھوڑیئے چھٹیاں بھی ساتھ منانے لگے ہیں۔ کیا دونوں اب شادی کرییں گے کئی بار خبریں بھی آئی کہ تیاریاں شروع ہو گئی ہیں لیکن بات غلط ثابت ہوئی یہ بھی کہا گیا کہ پاپا بونی کپور بیحد ناراض ہیں اور اس رشتہ کے خلاف ہیں لیکن چاچاوں انیل اور سنجے کا تعاون ہے۔ دوسری جانب ملائکہ کا بیٹا بھی اس بارے میں سب جانتا ہے۔ ملائکہ کے سابق شوہر ارباز خان بھی ایک ریلیشن شپ میں ہے۔ اب بتایا جارہا ہے کہ دونوں نے ان باتوں پر غور کیا ہے کہ ضروری نہیں ہے کہ شادی ہی کی جائے بنا شادی کے بھی خوش رہا جاسکتا ہے۔