چانگوان۔ نوجوان ہندوستانی نشانے باز ارجن بابوتا نے پیرکو ٹوکیو اولمپک میں سلور میڈل جیتنے والے لوکاس کوزینسکی کو شکست دے کر یہاں آئی ایس ایس ایف شوٹنگ ورلڈ کپ میں مردوں کی 10 میٹر ایئر رائفل میں گولڈ میڈلجیتا ۔ ارجن نے گولڈ میڈل کے مقابلے میں آسانی سے امریکہ کے کوزینسکی کو 17-9 سے شکست دی۔سینئر ٹیم کے ساتھ ارجن کا یہ پہلا گولڈ میڈل ہے۔ اس نے آذربائیجان کے شہر گبالا میں 2016 کے جونیئر ورلڈ کپ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔پنجاب سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ ارجن 2016 سے ہندوستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ 261.1 کے اسکور کے ساتھ رینکنگ راؤنڈ میں سرفہرست رہ کرگولڈ میڈل کے مقابلے میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔کوزینسکی نے 260.4 کے ساتھ گولڈ میڈل باوٹ میں جگہ بنائی جبکہ کوالیفکیشن راؤنڈ میں سرفہرست رہنے والے اسرائیل کے 33 سالہ سرگئی ریکٹر نے 259.9 کے ساتھ برونز میڈل جیتا۔ایونٹ میں شریک ایک اور ہندوستانی پارتھ مکھیجا 258.1 کے اسکور کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔ انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچویں مقام کے ساتھ رینکنگ راؤنڈ میں جگہ بنائی۔فائنل میں ارجن نے کوزینسکی کو کوئی موقع نہیں دیا۔ اس نے ایک شاٹس کی سات سیریز کے بعد 10-4 کی برتری حاصل کی۔ہر سیریز کے فاتح کو دو پوائنٹس ملتے ہیں اور ٹائی ہونے کی صورت میں پوائنٹس تقسیم کیے جاتے ہیں۔ پہلے 16 پوائنٹس حاصل کرنے والے شوٹر کو فاتح قرار دیا جاتا ہے۔امریکی کھلاڑی نے ہمت نہیں ہاری لیکن ارجن نے اہم مواقع پر 10 سے زیادہ پوائنٹس حاصل کیے اور گولڈ میڈل کے ساتھ مقابلے میں ہندوستان کے میڈل کا آغاز کیا۔غیر ملکی رائفل کوچ تھامس فارنک کا اپنے پہلے ہی بین الاقوامی ٹورنمنٹ میں یہ پہلامیڈل ہے۔ آسٹریا کے کوچ کو چانگ وون ورلڈ کپ سے عین قبل ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔