ارجن ٹنڈولکر نے سینئر ٹیم کے ساتھ کریئر شروع کیا

   


ممبئی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق عظیم بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کے بیٹے جوکہ بائیں ہاتھ کے ابھرتے فاسٹ بولر ہے، انہوں نے ممبئی کی سینئر ٹیم نے اپنے کریئر کا آغاز کرلیا جیسا کہ وہ گروپ ای میں سید مشتاق علی ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ میں ہریانہ کے خلاف اپنی ٹیم کی نمائندگی کی۔ بی کے سی گراؤنڈ میں منعقدہ اس مقابلہ میں ممبئی نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے 143 رنز اسکور کئے۔ فاتح ٹیم ہریانہ نے 17.4 اوورس میں مطلوبہ نشانہ حاصل کرلیا۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر ارجن ٹنڈولکر اس مقابلہ میں متاثرکن مظاہرہ نہیں کر پائے اور 3 اوورس میں انہوں نے 34 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی۔ ممبئی کی سینئر ٹیم کیلئے انہوں نے اپنی پہلی وکٹ حریف وکٹ کیپر آدتیہ تارے کو آوٹ کرتے ہوئے حاصل کیا۔