ارجن ٹنڈولکر 5 مارچ کوثانیہ سے شادی کریں گے: ذرائع

   

Ferty9 Clinic

ممبئی،7 جنوری (آئی اے این ایس): سابق عظیم کرکٹر سچن تنڈولکر کے بیٹے ارجن تنڈولکر 5 مارچ کو اپنی منگیتر، کاروباری شخصیت اور مستند ویٹرنری ٹیکنیشن ثانیہ چندھوگ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہے ہیں۔ ذرائع نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ ارجن جنہیں حال ہی میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ممبئی انڈینز سے لکھنؤ سوپر جائنٹس میں ٹریڈ کیاگیا ہے، 5 مارچ کو شادی کریں گے۔ شادی کی تقریبات کا آغاز3 مارچ سے متوقع ہے اور یہ تمام تقاریب ممبئی میں منعقد ہوں گی۔ شادی کی تقریب سادہ اور نجی نوعیت کی ہوگی، جس میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو مدعو کیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق، ارجن اور ثانیہ کی منگنی گزشتہ سال اگست میں ہوئی تھی، جس میں صرف قریبی اہلِ خانہ اور دوست شریک تھے۔ثانیہ چندھوگ ایک کامیاب کاروباری خاتون ہیں اور ممبئی کے معروف تاجر روی گھئی کی پوتی ہیں۔