ارجیت پٹیل کی آئی ایم ایف میں تقرری کی منظوری

   

نئی دہلی، 29 اگست (یو این آئی) مرکزی حکومت نے نامور ماہر اقتصادیات اور ریزرو بینک آف انڈیا کے سابق گورنر ڈاکٹر ارجیت پٹیل کی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے طور پر تقرری کو منظوری دے دی ہے ۔ ڈاکٹر پٹیل چارج سنبھالنے کی تاریخ سے یا اگلے احکامات تک، جو بھی پہلے ہو، تین سال کی مدت تک اس عہدے پر فائز رہیں گے ۔ ان کی تقرری کا حکم نامہ عملہ اور تربیت کے محکمہ نے جمعرات کے روز جاری کیا ہے ۔ پٹیل آر بی آئی کے 24ویں گورنر تھے ، مسٹر پٹیل کا معاشی پالیسی اور مالیاتی کام کاج میں اہم کردار رہا ہے ۔ اب آئی ایم ایف میں ان کا نیا کردار انہیں عالمی مالیاتی پالیسی سازی کے لیے کام کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔
مسٹر پٹیل اس بین الاقوامی پلیٹ فارم پر ہندوستان کے مفادات کی نمائندگی کریں گے ۔