ارجینٹینا میں زلزلے کے جھٹکے

   

بیونس آئرس ،20نومبر(سیاست ڈاٹ کام)ارجینٹینا کے وسطی علاقے میں زلزلے کے زوردار جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ قومی ارضیاتی محکمے نے چہارشنبہ کو کہا کہ مقامی وقت کے مطابق یہ زلزلہ منگل کی رات گیارہ بج کر دس منٹ پر آیا اور اس کا مرکز سین لوئس علاقے کے جنوب مشرقی علاقے میں زمین کی سطح سے 14کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ انہوں نے بتایا کہ زلزلے سے فی الحال کسی بھی قسم کے نقصان یا کسی کے ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔

افغان خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے پہلی افعان خاتون سفیر کوشاں
اقوام متحدہ۔20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کی اقوام متحدہ کے لیے پہلی خاتون سفیر عادلہ راز نے ایک ایسا یو این گروپ تیار کیا ہے جس کے ذریعہ 18 سال قبل طالبان حکومت کے خاتمہ کے بعد افغان خواتین کو جو حقوق حاصل ہوئے تھے ان کا تحفظ کیا جاسکے۔ طالبان کے سابھ بات چیت کا تازۃ دور چلانے کی انہوں نے خواہش ظاہر کی ہے۔