انقرہ : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے منگولیا کے صدر ‘اوخناگین خورلسوخ’ کے ساتھ ملاقات کی ہے۔صدر اردغان شنگھائی تعاون تنظیم کے 24 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے قزاقستان کے دارلحکومت آستانہ دورے پر ہیں اور اجلاس کی مصروفیات کے ساتھ ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔صدر رجب طیب اردغان نے کل روس کے صدر ولادیمیر پوتن، آذربائیجان کے صدر الہام علی ییف اور پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کی اور آج منگولیا کے صدر ‘اوخناگین خورلسوخ’ کے ساتھ بند کمرے کی ملاقات کی ہے۔صدر اردغان نے دوسری ملاقات قطر کے امیر شیخ تمیم بن حامد الثانی کے ساتھ کی ہے۔بند کمرے کے مذاکرات میں فلسطین پر اسرائیلی حملوں، لبنان کے خلاف اسرائیلی خطرات اور علاقائی و عالمی مسائل پر بات چیت کی گئی ہے۔صدر اردغان نے کہا ہے کہ اسرائیل کو روکنے کے لئے عالمِ اسلام سمیت پوری بین الاقوامی برادری کو فوری طور پر اور متحدہ شکل میں کاروائیاں کرنی چاہیئے۔