انقرہ۔ 8 نومبر (یو این آئی) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان باکو میں ایک فوجی پریڈ میں شرکت کریں گے اور آذربائیجان کے صدر اور پاکستان کے وزیراعظم سے ملاقات کریں گے ۔ یہ اطلاع ترکی کے صدارتی دفتر نے فراہم کی ہے ۔ اردغان کے مواصلاتی سربراہ بی دوران نے کہا کہ صدر 8 نومبر کو باکو میں یومِ فتح کی تقریبات میں شرکت کے لیے آذربائیجان کا دورہ کریں گے ۔ اس دورہ کے دوران اردغان آذربائیجان کے صدر الہام علییف اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے ، جو اس تقریب میں شرکت کے لیے باکو پہنچیں گے ۔ دونوں قائدین دو طرفہ علاقائی اور عالمی معاملات پر جامع گفتگو کریں گے ۔
ترکیہ کی کاسمیٹکس فیکٹری میں آتشزدگی، 6 ہلاک
استنبول۔ 8 نومبر (یو این آئی) ترکی کے شمال مغربی صوبہ کوکیلی میں ہفتہ کے روز ایک کاسمیٹکس فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ سے 6 افراد کی موت ہو گئی اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ گورنر الہامی اکتاس کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق ضلع دیلوواسی میں واقع اس فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی ۔ ہنگامی کال موصول ہوتے ہی فائر برگیڈ اور عملے کی ٹیمیں وہاں پہنچیں۔ اکتاس نے بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور حکام نے وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔